in

عامر خان کا سوشل میڈیا پر آخری پیغام

عامر خان کا سوشل میڈیا پر آخری پیغام

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہتے ہوئے آخری پوسٹ کردی ۔

عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کو چھوڑ رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے مداحوں کو بتادیا کہ اب وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کریں گے ۔

اداکارنے کہا کہ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور آپ لوگوں کی گرم جوشی کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔ تاہم وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے رہیں گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک نیا چینل بنایا ہے، لہٰذا اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میشاشفیع کیس: ڈیلی میل کے باعث بھارت میں مِس رپورٹنگ

میشاشفیع کیس: ڈیلی میل کے باعث بھارت میں مِس رپورٹنگ

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی آرہی ہے : گورنرسٹیٹ بینک

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں تیزی آرہی ہے : گورنرسٹیٹ بینک