in

حرا مانی نے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی

حرا مانی نے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی

حرا مانی نے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر شیئر کردی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل حرا مانی نے  جڑواں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے جڑواں بھائی کی تصویر  شیئر کردی۔

 انسٹاگرام پر حرامانی کی جانب سے اپنی اور جڑواں بھائی حسن جمال کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔اداکارہ نے تصویر میں اپنے جڑواں بھائی حسن جمال کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ درج کی کہ ہم جڑواں ہیں۔حرامانی نے زیر غور پوسٹ میں اپنے پسندیدہ فوٹوگرافر جعفر حسن کو بھی ٹیگ کیا۔

  ادھر اداکارہ کے جڑواں بھائی حسن جمال کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  بھی حرامانی کے ہمراہ ان کی کئی تصاویر موجود ہیں۔اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کیے جاچکے ہیں۔خیال رہے کہ حرامانی نے 2010 میں شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز بطور میزبان کیا تھا اور بعد ازاں 2016 میں اداکاری کے میدان میں انٹری دی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

گلشن حدید میں فائرنگ، وکیل زخمی، پولیس

آسٹریلوی اٹارنی جنرل پرمتعدد ریپ کا الزام،مظاہرےپھوٹ پڑے

آسٹریلوی اٹارنی جنرل پرمتعدد ریپ کا الزام،مظاہرےپھوٹ پڑے