in

کیا سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہو گئی ؟ ایسی خبر آ گئی کہ بالی ووڈ میں سب حیران رہ گئے 

کیا سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہو گئی ؟ ایسی خبر آ گئی کہ بالی ووڈ میں سب حیران رہ گئے 

کیا سلمان خان اور وویک اوبرائے کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہو گئی ؟ ایسی …

 ممبئی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن ) بالی ووڈکے معروف اداکار ’ وویک اوبرائے ‘ اور ’ سلمان خان ‘ کے درمیان برسوں سے چلی آ رہی دشمنی لگتا ہے کہ اب ختم ہونے ہونے جارہی ہے کیونکہ وویک اوبرائے نے سلمان خان کا مہمان بن کر سب کو حیران کر دیاہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل ” اے بی پی “ کی رپورٹ کے مطابق وویک اوبرائے نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002 میں فلم ’ کمپنی ‘ سے کیا جس کہ مداحوں میں بے حد پسند کی گئی لیکن 2003 میں دبنگ خان کے خلاف پریس کانفرنس اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ان کے کیریئر پر گہری ضرب لگائی ۔ سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کولے کر دشمنی چلی آرہی ہے تاہم 18 سال بعد ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دشمنی ختم ہونے جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وویک اوبرائے نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی فیملی پارٹی میں شرکت کی، وویک کو سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیمان خان نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا جس میں حیران کن طور پر وویک اوبرائے بھی پہنچ گئے، اداکار کو سلمان خان کے گھر کی نجی تقریب میں دیکھ کر سب حیران رہ گئے تاہم وویک کی پارٹی میں شرکت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید اب دشمنی دوستی میں بدلنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے بعد وویک اوبرائے نے متعدد بار ایوارڈ شوز یا دیگر تقریبات میں دبنگ خان سے اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی تاہم سلمان خان کی جانب سے وویک اوبرائے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جہلم:مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ،ملزم گرفتار

جہلم:مذہبی اسکالر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ،ملزم گرفتار

کیا آپ کو معلوم ہے کہ صنم جنگ مارننگ شوز کی میزبانی سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ اگر نہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ صنم جنگ مارننگ شوز کی میزبانی سے قبل کیا کام کرتی تھیں؟ اگر نہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے