in

اسلام آبادمیں میوزک کنسرٹ پرمہوش حیات کی تنقید

اسلام آبادمیں میوزک کنسرٹ پرمہوش حیات کی تنقید

اداکارہ مہوش حیات نےملک میں کرونا کی تیسری لہرکے باوجود سماجی تقریبات کے آزادانہ انعقاد اورایس اوپیزفالو نہ کرنے پرتشویش کااظہارکیا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے لائیوکنسرٹ کے شرکاء سےناخوشی کا اظہارکرتے ہوئے مہوش نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپراپنے تحفظات بیان کیے۔

 ویڈیو شیئرکرنے والی مہوش نے لکھا ” اتنے سارے لوگوں کے ساتھ لائیو کنسرٹ انتہائی مایوس کن ہے جبکہ ابھی کرونا نے ہماری جان نہیں چھوڑی ”۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گذشتہ ہفتےاعلان کیا تھا کہ پاکستان کوکرونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے ، جبکہ ہفتے کو ملک بھر میں کرونا کے 2 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔ اتوار تک 2 ہزار 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے علاوہ 29 اموات ہوئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کرونا کےکیسزمیں ایک بارپھرتیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورہمیں اس کی تیسری مہلک لہرکاسامنا ہے، برائے مہربای احتیاط کریں اور یاد رکھیں ”صحت دولت ہے””۔

ٹوئٹرصارفین نے مہوش کی جانب سے یہ معاملہ اٹھانے پرانہیں سراہتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خودپرتنقید کرنےوالوں کیلئےایمن خان کا سخت جواب

خودپرتنقید کرنےوالوں کیلئےایمن خان کا سخت جواب

یہ حکومت خفیہ چیزوں سے چل رہی ہے،مریم نواز

یہ حکومت خفیہ چیزوں سے چل رہی ہے،مریم نواز