in

ٹک ٹاک بندہونے پر جنت مرزا نے ایسا رد عمل جاری کر دیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا 

ٹک ٹاک بندہونے پر جنت مرزا نے ایسا رد عمل جاری کر دیا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا 

ٹک ٹاک بندہونے پر جنت مرزا نے ایسا رد عمل جاری کر دیا جس کے بارے میں کوئی سوچ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک پر سب سے پہلے دس ملین فالورز حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بھی اب ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی پر رد عمل سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر بندہونے پر مجھے کسی قسم کا دکھ یا افسوس نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات سننے اور ان کے جواب دینے کیلئے ایک سیشن کا اہتمام کیا جس دوران ایک مداح نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کو ٹک ٹاک بندہونے پر دکھا ہواہے ، جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی ، اسی پر پابندی لگ گئی ؟ صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ ’مجھے دکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے.جنت مرزا نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔جنت مرزا نے مزید کہا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور ہائیکورٹ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا تھا، دوران سماعت چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گڈانی: دفاعی چیمپيئن تشنہ پٹیل نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا

گڈانی: دفاعی چیمپيئن تشنہ پٹیل نے ویمنز ٹائٹل جیت لیا

ویڈیو:خانیوال میں شادی کے دوران نوٹوں کی بارش

ویڈیو:خانیوال میں شادی کے دوران نوٹوں کی بارش