in

مجھے30 سال میں سمجھ آیاکہ میرے اختیار میں کچھ نہیں

مجھے30 سال میں سمجھ آیاکہ میرے اختیار میں کچھ نہیں

اداکارہ زارا نور عباس آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع انہوں نے ایک پیغام میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک خوبصورت کیک کے ساتھ موجود ہیں، اس موقع پر انہوں نے ایک طویل پیغام بھی لکھا ۔

اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللّٰہ پر یقین مزید پختہ ہوگیا ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ یہ حقیقت ہے کہ رحم دلی جیت جاتی ہے لہٰذا آج میں اپنے ماضی کی غلام نہیں لیکن اب اپنے احساسات و جذبات کی فخریہ مالک ہوں جن سے میں گزری اور آگے بھی گزروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئن ہوں۔

زارا نور عباس نے کہا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں، اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جو اُس کی مرضی ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

tiktok

ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

شہباز شریف جون سے قبل جیل سے باہر آجائینگے، اجمل قادری

شہباز شریف جون سے قبل جیل سے باہر آجائینگے، اجمل قادری