in

کراچی میں ڈرائیو ان سینما کا آغاز

کراچی میں ڈرائیو ان سینما کا آغاز

کراچی میں بھی ڈرائیو ان سینما کا آغاز کردیاہے، اسکریننگ کا آغاز رائحہ سین گولڈ پلیکس، بحریہ ٹاؤن، فیزون کراچی میں کیا گیا۔

جاز ڈرائیو ان سینما میں ہر جمعہ سے اتوار کی شام،تمام شعبہ ہاے زندگی سے متعلقہ افراد کی دلچسپی پر مبنی کلاسیک موویز، ایکشن موویز، سائنس فکشن اوراینی میٹڈ مویز دکھائی جائیں گی۔

ڈرائیو ان سینمامیں فلم بینوں کو اپنی گاڑیوں کو ترتیب سے پارک کرنے کے لئے وسیع و عریض جگہ میسر ہے، فلم بین بڑی اسکرین پر چلنے والی فلم کی آواز کو ریڈیو فریکونسی کی مدد سے اپنی گاڑی کے لاؤڈ سپیکرز پر ہی سن سکتے ہیں۔

ایکٹیو میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعدایم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ایکٹیو میڈیا تفریح کے معیاری مواقع پیدا کرنے پر یقین رکھتاہے۔کوڈ۔19کے بعد لوگوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لیے ڈرائیو ان سینما کا آغاز کیا گیاہے۔ایک وقت تھا جب کراچی ملک بھر میں ڈرائیو ان سینماوں کا بڑا مرکز ہوتاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصدروشنیوں کے اس شہر کی رونقیں واپس لانا ہے،کراچی کے شہریوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے دوستوں اورفیملی ممبران کے ہمراہ آئیں اور ڈ رائیو ان سینما میں فلم سے لطف اندوز ہوں۔

موجودہ حالات میں جبکہ اکثرتفریحی مقامات عوام کے لیے بند ہو چکے ہیں۔ایسے میں، سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ڈرائیو ان سنیما،لوگوں کی زندگیوں میں بڑی اسکرین کی تفریح واپس لانے میں کامیاب ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’میں پبلک فگر ہوں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ‘ماورہ حسین کو بہت دبلی قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ایمن خان بھی بول پڑیں

’میں پبلک فگر ہوں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ‘ماورہ حسین کو بہت دبلی قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بننے والی ایمن خان بھی بول پڑیں

عزیزآباد میں 18مارچ کواجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ

عزیزآباد میں 18مارچ کواجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ