in

کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی پولیس نے عدالت کے حکم پر اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا، ممبئی کی عدالت میں مصنف نے درخواست دائر کی جس میں کنگنا رناوت پر کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے بغیر پوچھے ان کی لکھی گئی کتاب کی کہانی کا کچھ حصہ بغیر پوچھے استعمال کیا ہے۔

مصنف کی درخواست پر عدالت نے ممبئی پولیس کو کنگنا رناوت کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی کی عدالت اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ہرجانے سے متعلق کیس میں اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موجودہ مالی سال کےپہلے8 ماہ:برآمدات ميں اضافہ

موجودہ مالی سال کےپہلے8 ماہ:برآمدات ميں اضافہ

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان

نیب کا مقصد سیاسی کھیل کھیلنا ہے، شاہد خاقان