in

ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

 ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے شادی کے 8 سال بعد خوشگوار زندگی کا راز بتادیا اور اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت درکار ہوتی ہے کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کی پرورش نہیں ہوئی ہوتی۔

اپنے ایک انٹرویو میں  اداکارہ نے کہا کہ آپ کیلئے دوسرے کو اہمیت نہ دینا بہت آسان ہوتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہی وہ موقع ہوتا ہے جب شادی شدہ زندگی کی کشش کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

  اس سوال کے جواب میں کہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ 8 سالہ شادی شدہ زندگی میں یہی جانا کہ ساری محنت اسی بات پر ہونی چاہیے کہ آپ دوسرے کو غیر اہم نہ سمجھیں اور اگر آپ یہ سمجھ جائیں تو یہ رشتہ پُرلطف بن جاتا ہے ورنہ اس کا کوئی لطف نہیں رہتا۔

واضح رہے اداکارہ ودیا بالن اور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور دسمبر 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں بالی ووڈ کا کامیاب جوڑا سمجھا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہم ’پبلک فگر‘ ہیں لیکن ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں اداکارہ مایا علی نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں

ہم ’پبلک فگر‘ ہیں لیکن ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں اداکارہ مایا علی نے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں

 سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی کا بھی  ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

 سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی کا بھی  ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف