in

 سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی کا بھی  ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

 سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی کا بھی  ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

 سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست سومی علی کا بھی  ریپ کا نشانہ …

واشنگٹن(ویب  ڈیسک) سلمان خان کی سابقہ پاکستانی نژاد امریکی دوست  اور بالی ووڈ اداکارہ سومی علی نے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ بچپن میں جب ہم پاکستان میں رہتے تھے تو سرونٹ کوارٹر میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، میں نے والدین کو جب بتایا تو انہوں نے کارروائی ضرور کی لیکن مجھے خاموش رہنے کا کہا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انٹرٹینمنٹ چینل کو دیئے اپنے ایک انٹرویو میں سومی علی نے بتایا کہ میں ہمیشہ سوچا کرتی تھی کہ شاید میں نے ہی کچھ غلط کیا اسی وجہ سے مجھے خاموش رہنے کا کہا گیا اور مجھے کئی سال تک ایسے ہی رہنا پڑا اور مجھے لگتا تھاکہ شاید میں نے کچھ غلط کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ مجھے پانچ سال کی عمر میں ظلم سہنا پڑا، سرونٹ کوارٹر میں تین واقعات ہوئے،  دوسری بار نو سال اور تیسری بار 14سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم 3سال قبل میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات سے پردہ اٹھایا اور بولنا شروع کیا کیوں کہ مجھے لگتا تھا کہ نہ بول کر میں منافقت کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ سومی علی پاکستان میں پیدا ہوئیں تاہم بعد میں امریکا میں رہائش اختیار کرلی جب کہ90کی دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ میں کام بھی کیا، اس دوران سومی علی بھارتی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریب سمجھی جاتی تھیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

ودیا بالن نے شادی شدہ زندگی کی کامیابی کا راز بتادیا

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ