in

کنگنارناوٹ پرنئی فلم کی کہانی چُرانےکا الزام:مقدمہ درج

کنگنارناوٹ پرنئی فلم کی کہانی چُرانےکا الزام:مقدمہ درج

بالی ووڈ اداکارکنگنا رناوٹ اور” مانی کارنیکا ریٹرنز: دی لیجنڈ آف ڈڈا ” بنانے والے والوں پر بھارتی مصنف اشیش کول نے سرقے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق اپنی کہانی چُرانے کا الزام عائد کرنے والے اشیش کا کہنا ہے کہ ” طاقتور اور پیسے والے افراد جب دل چاہے تخلیق کاروں کے کام کو استعمال کرتے ہوئے ان کے حقوق کو پامال کرسکتے ہیں”۔

ایشیش نے مزید کہا کہ انہیں اپنی لکھی جانے والی اس تاریخی بائیوگرافی ” ڈڈا: دی واریئرکوئین ” کے تمام حقوق حاصل ہیں۔

مانی کارنیکا ریٹرنز، کنگنا کی سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم مانی کارنیکا ریٹرنز: دی کوئین آف جھانسی کا سیکوئل ہے جو اپنی پروڈکشن کے دوران ہی مختلف تنازعات میں الجھ گئی تھی، ہدایتکار کرشنا جگرلامیڈی اور اداکار مشتی نے الزام عائد تھا کہ کنگنا نے فلم کو “ہائی جیک” کرلیا اور محض اپنے آپ کو اجاگر کرنے کے لئے معاون اداکاروں کے کردار کو ختم کردیا ۔

اداکارسونو سود نے بھی فلم ادھوری چھوڑدی تھی اوران کے کردار کو پوری طرح سے دوبارہ شوٹ کرنا پڑا تھا۔

ایف آئی آر درج کروانے والے مصنف اشیش کا مزید کہنا ہے کہ پولیس آسانی سے عام شہری کی مدد نہیں کرتی۔

فی الحال اداکارہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fawad-Alam

فواد عالم کی خود کش محبت

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں خاتون کے ساتھ چار افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں خاتون کے ساتھ چار افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ