in

فواد عالم کی خود کش محبت

Fawad-Alam

طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کے بعد شاندارکارکردگی سے سب کا منہ بند کرنے والے قومی کرکٹر فواد

فواد عالم جلد پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز” خودکش محبت” میں نظرآئیں گے۔

اردو فلکس نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفواد عالم کی اس پہلی ویب سیریز کا پوسٹر شیئرکیا جس میں فواد کے چہرے پرزخم نمایاں ہیں۔

فی الحال ویب سیریز کے حوالے سے دیگر تفصلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اردو فلکس نے فواد کے مداحوں کو بتایا ہے کہ ویب سیریز جلد ریلیز کی جائے گی۔

جولائی 2009 میں ڈیبیوکرنے والےفواد عالم کی 10 سال ٹیم سے باہررہنےکے بعد گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

کرکٹر رواں ماں کے اختتام ہر ساوتھ افریقہ کیخلاف سیریز کھیلںے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے پہلے اردو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور رئیلٹی شوزسمیت ترکی کے ڈرامے بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ نشرکیے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: بلاول نے طلال چوہدری کو تنظیم سازی یاد دلادی

ویڈیو: بلاول نے طلال چوہدری کو تنظیم سازی یاد دلادی

کنگنارناوٹ پرنئی فلم کی کہانی چُرانےکا الزام:مقدمہ درج

کنگنارناوٹ پرنئی فلم کی کہانی چُرانےکا الزام:مقدمہ درج