in

نیٹ فلکس کو”بمبئے بیگمز”بند کرنے کیلئےنوٹس جاری

نیٹ فلکس کو”بمبئے بیگمز”بند کرنے کیلئےنوٹس جاری

نیٹ فلیکس کی نئی ویب سیریز ”بمبئے بیگمز” کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد اسے

بالی ووڈ ہنگامہ نے رپورٹ کیا ہے کہ پوجا بھٹ کی ویب سیریز “بمبئے بیگمز” کو بھارت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی سرکاری تنظیم نے نوٹس جاری کیا ہے ، ویب سیریزمیں نابالغوں کو کوکین استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیشنل کمیشن فارپروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کی چیئر پرسن پریانک کنونگو کا کہنا ہے کہ ” سیریز میں بچوں کی نامناسب تصویر کشی پربمبئی بیگم کونشر کرنے سے روکنے کیلئےنیٹ فلکس کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے” ۔

این سی پی سی آر کا کہنا ہے کہ ایسے مواد پرمبنی ویب سیریز نہ صرف بچوں کے ذہنوں کو آلودہ کرے گی بلکہ نتیجے میں ان کے ساتھ زیادتی اور استحصال میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس سارے معاملے میں اب تک امریکی اسٹریمنگ سروس کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ، لیکن ویب سیریزمیں کام کرنے والے ایک اداکارنے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ بچوں کی نامناسب تصویر کشی ایک مبہم اصطلاح ہے ، انہوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کیا کمیشن کو ان پارٹیز کے حوالے سے علم ہے جن میں منشیات کا استعمال ہوتا ہے اور نابالغ اس میں شرکت کرتے ہیں۔

مذکورہ اداکار کے مطابق “ہمارے معاشرے کو پریشانی سے دوچار کرنے والے مسائل کے حل کے لیے پہلے ان کی نشاندہی ہونی چاہیے۔ یہ دکھاوا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں کہ ایسے مسائل نہیں پائے جاتے ”۔

آٹھ مارچ کو ریلیز کی جانے والی یہ ویب سیریز 5 خواتین سے متعلق ہے جو ماڈرن ممبئی(بمبئے)میں بنا محبت کی شادیوں، بند کمروں کی سیاست، نوجوانوں کے دل توڑنے اور صنفی طاقت جیسے معاملات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

ویب سیریز کے کرداروں میں پوجا بھٹ، شاہانہ گوسوامی، امرتا شبھاش اور دیگرشامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آج کی اہم خبر:کراچی میں کتوں کےکاٹنےکےواقعہ بڑھ گئے

آج کی اہم خبر:کراچی میں کتوں کےکاٹنےکےواقعہ بڑھ گئے

پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ

پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ