in

بشریٰ انصاری نے’آنگن ٹیڑھا‘ کی یاد تازہ کردی

بشریٰ انصاری نے’آنگن ٹیڑھا‘ کی یاد تازہ کردی

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ان دنوں اپنے ماضی کی تصاویر روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتی ہیں ۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اکثرانسٹاگرام پرمداحوں کے ساتھ اپنے البم سے ماضی کی یادگار تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں آج انہوں نے اپنے مقبول ترین ڈرامہ کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

آنگن ٹیڑھا ایک طنز و مزاح سے بھرپور پاکستانی ڈراما تھا جو پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر 1980ء کی دہائی میں پیش کیا گیا۔

اس ڈرامے میں سلیم ناصر، شکیل، ارشد محمود، دردانہ بٹ اور بشریٰ انصاری نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اس کی ہدایات فاروق قیصر نے دیں اور انور مقصود نے اسے لکھا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ چیئرمین شپ مل سکتی ہے؟

کیا یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ چیئرمین شپ مل سکتی ہے؟

مریم کوکچھ ہواتو ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ نہیں لگائیں گے، جاویدلطیف

مریم کوکچھ ہواتو ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ نہیں لگائیں گے، جاویدلطیف