in

کرینہ کپورکی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

کرینہ کپورکی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اداکارہ کرینہ کپور اور ان کے بیٹے تیمور علی خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سے نکلتے ہوئے کرینہ کیمرہ مین کے مخاطب کرنے پر جب پوز دے رہی تھیں تو عین اسی لمحے گاڑی سے نکلتے وقت تیمور پہلے کرینہ کے درمیان آئے اور پھر دروازے کی جانب بھاگے ۔

جلدی میں تیمور شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئے جس پر کرینہ نے فوراً فوٹو شوٹ چھوڑ کر بیٹے پر توجہ دی ۔

گزشتہ ماہ 22 فروری کو اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اکیس ستمبر سال 1980 میں پید اہونے والی کرینہ نے فلمی کیریئرکاآغاز سال جون 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریفیوجی‘ سے کیا تھا جس میں ان کے مقابل ابھیشک بچن تھے۔

کرینہ اور سیف علی خان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی، دونوں کا ایک بیٹا تیمورعلی خان جس کی پیدائش کی اطلاع کرینہ نے اپنے فالوورز کو 20 دسمبر 2016 کوکی جانے والی ٹویٹ میں دی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فرحان اختر کی’طوفان‘کا پہلا ٹیزر دیکھیں

فرحان اختر کی’طوفان‘کا پہلا ٹیزر دیکھیں

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟

دنیا میں ہر سال کتنے جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں؟