in

فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی ’ انجلی ‘ کا کردار نبھانے والی اب یہ بچی کیسی دکھتی ہے اور کتنی بڑی ہو گئی ہے ؟ دلکش تصاویر سامنے آ گئیں

فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی ’ انجلی ‘ کا کردار نبھانے والی اب یہ بچی کیسی دکھتی ہے اور کتنی بڑی ہو گئی ہے ؟ دلکش تصاویر سامنے آ گئیں

فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی ’ انجلی ‘ کا کردار نبھانے والی …

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کی معروف ترین فلم ” کچھ کچھ ہوتا ہے “ میں شارخ خان کی بیٹی ” انجلی “ کا کردار نبھانے والی چھوٹی سی بچی ’ ثناءسعید ‘ اب بہت بڑی ہو چکی ہے اور شوبز میں قدم جمانے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ، اداکارہ کی حالیہ تصویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ثناءسعید 22 ستمبر 1988 کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے محض دس سال کی عمر میں 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ میں شارخ خان کی بیٹی کا کردار نبھایا اور اپنی شاندار اداکاری سے سب کے دل جیت لیے ۔ اس فلم کے دوسال بعد ثناءنے ’ ہر دل جو پیار کرے گا ‘ اور ’ بادل ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

ثناءسعید اب لگ بھگ 32 سال کی ہو چکی ہیں اور اکثر اوقات انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ذریعے مداحوں کو اپ ڈیٹ رکھتی ہیں ، اداکارہ نے فلموں کی دنیا میں ابھی باقاعدہ نام نہیں کمایا ہے لیکن وہ ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ آگے بڑھتی ہوئی دکھائی دیں ، انہوں نے متعدد بھارتی ڈراموں میں کام کیا جن میںبابل کا آنگن چھوٹے نا ، لو ہو گئی پوجا اس گھر کی ۔ 

ثناءسعید نے 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ میں سپورٹنگ اداکارہ کے طور پر کام کیا جو کہ کمرشل بنیادوں پر بھاری کارووبار کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد ورن دھون کے کیریئر کو چار چاند لگ گئے۔

اداکارہ ثناءسعید نے اپنے انسٹاگرام پر شارخ خان کے ساتھ فلم کچھ کچھ ہوتا کی یادگار تصویر بھی لگا رکھی ہے ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: کيمروں سے شکست نہيں ہونی چاہيے،خاقان

چئیرمین سینیٹ کا انتخاب: کيمروں سے شکست نہيں ہونی چاہيے،خاقان

چیف جسٹس کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ

چیف جسٹس کی گاڑی کو رشکئی کے قریب حادثہ