in

پارٹی گرل دنانیرمبین کابھارتی میڈیا کوپہلا انٹرویو

پارٹی گرل دنانیرمبین کابھارتی میڈیا کوپہلا انٹرویو

پارٹی گرل دنانیرمبین سے متاثرہوکربھارت میں صرف نقالی کرتے ہوئے ویڈیوز ہی نہیں بنائی جا رہیں، دنانیرکی مقبولیت دیکھتے ہوئےانڈین میڈیا انہیں مدعو بھی کررہا ہے۔

دنانیر نے حال ہی میں بالی ووڈ ہنگامہ کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں ادلچسپ گفتگو کی کہ اس چھوٹی سی ویڈیو نے صرف ایک ماہ میں کیسے ان کی زندگی بدل دی۔ ساتھ ہی شوبزستاروں ، انٹرویو کا آغاز ہوا ” یہ میں ہوں ، یہ فریدون ہیں اور آپ لوگ دیکھ رہے ہیں بالی ووڈ ہنگامہ”۔

انٹرویو کے دوران دنانیرکو” پارٹی ہو رہی ہے” ویڈیو کی ری کری ایشن دکھائی گئی جو اداکارہ جوہی چاولہ نے بنائی، دناننیر نے اس پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں نے گزشتہ رات ہی اپنی انسٹااسٹوریز پرشیئرکی ہے ، وہ ایک لیجنڈ ہیں۔

اداکارہ کی پسندیدہ فلم سے متعلق سوال پر دنانیرنے معذرت خواہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے فلموں کے نام یاد نہیں رہتے لیکن میں نے ان کی بہت سے فلمیں دیکھ رکھی ہیں اور ان کا کام مجھے بہت پسند آیا۔ بعد ازاں میزبان کے یاددلانے پردنیر نے کہا کہ یس، میں کیسے بھول سکتی ہوں ”قیامت سے قیامت تک ” میری پسندیدہ ترین فلم ہے۔

اس کے بعد رندیپ ہودا ، شاہد کپور، کی پارٹی ویڈیو دکھانے کے بعد دنانیرکو پاکستان سے ماہرہ خان اور دوستوں کی پارٹی ویڈیو بھی دکھائی گئی، ردعمل میں دنانیرنے کہا کہ میری آنکھوں میں آنسوآگئے ہیں کیونکہ میں حال ہی میں ماہرہ خان سے ملی ہوں اوروہ ظاہری و وباطنی طور پر ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں۔

شاہد کپور کی فلم ” چپ چپ کے” کو اپنی پسندیدہ قرار دیتے ہوئے دنانیر نے کہا کہ میں یہ فلم کم سے کم 10 باردیکھ چکی ہوں اور ابھی بھی 20 بار دیکھ سکتی ہوں ، مجھے نہیں لگتا کہ میں اس فلم سے کبھی بیزار ہوں گی۔

یش راج مکھاٹے کی کمپوزیشن پردنانیرکی نئی ویڈیو وائرل

دنانیر نے رتیش دیش مکھ ، جینیلیا ڈی سوزا اور رنویرسنگھ کی پارٹی ویڈیوز دیکھنے پرانہیں بھِی انتہائی متاثرکن قراردیا اوررنویر کے نام اپنے پیغام میں انہیں کبھی تبدیل نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

دنانیر نے دیپکا کو بھی لیجنڈ کہتے ہوئے انہیں بیحد سراہا جبکہ سدھارتھ ملہوترا کے حوالے سے پارٹی گرل کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں۔

پارٹی ہورہی ہے، ملیے دنانیر اور نفایل سے



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:پنجاب میں رات گئے بادلوں کی انٹری،موسلا دھار بارش

ویڈیو:پنجاب میں رات گئے بادلوں کی انٹری،موسلا دھار بارش

حق پر ہیں اور جیت بھی ہماری ہوگی،رانا ثنااللہ

حق پر ہیں اور جیت بھی ہماری ہوگی،رانا ثنااللہ