in

میک اپ کےبغیر بھی اپنی جِلد سےپیار کرنا سیکھیں،دنانیر

میک اپ کےبغیر بھی اپنی جِلد سےپیار کرنا سیکھیں،دنانیر

پاوری گرل دنانیر مبین نے میک اپ کے بغیر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دنانیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بغیر میک اپ کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن میں لکھا کہمیرے نئے اور پُرانے فالوورز! میری یہ تمام تصویریں میک اپ اور فلٹر کے بغیر ہیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میرا یہ پیغام اُن تمام لوگوں کے لیے ہے جو میری یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں، آپ کا چہرہ چاہے جیسا بھی ہو، خود سے پیار کریں، مجھے غلط نہ سمجھیں، میں کسی کا مذاق نہیں اُڑا رہی ہوں بلکہ میک اپ کرنا تو مجھے خود بھی بہت پسند ہے۔

پاوری گرل نے لکھا کہ فلٹرز، لائٹس کیمرہ اور میک اپ وغیرہ یہ سب میری زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں خود چاہتی ہوں کہ میں اپنی جِلد کو آرام دوں یعنی ہر وقت میک اپ نہ کروں، میک اپ کے بغیر بھی اپنی جِلد سے پیار کرنا سیکھیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرکاری ملازمتوں میں خواتین،معذوروں کاکوٹہ بڑھانے کی تجویز

سرکاری ملازمتوں میں خواتین،معذوروں کاکوٹہ بڑھانے کی تجویز

میرے نام سے چاکلیٹ بیچ رہے ہو

میرے نام سے چاکلیٹ بیچ رہے ہو