in

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے بتادی

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے بتادی

سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے بتادی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ سے مداحوں کو آگاہ کردیا اور کہا کہ اس سوال کے جواب میں شائستہ جبین نے کہا کہ ’میں نے ابھی تک جتنی بھی شادیاں دیکھی ہیں اُن میں سے چند ہی لوگوں کی شادی شدہ زندگیاں خوشحال گُزر رہی ہیں، کہیں شوہر خراب ہے تو کہیں بیوی، لوگوں کی ناکام شادی شدہ زندگیاں دیکھ کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ’یہاں تک کہ میں اپنے بھائی کی ازدواجی زندگی دیکھ کر بھی اُسے یہی کہتی ہوں کہ صرف تُم لوگوں کی ہی وجہ سے ہی میں نے شادی نہیں کی، میں نے بچپن میں ہی اپنے والد کو کھودیا تھا اور اُن حالات میں فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے شوبز کا رُخ کیا۔‘

شائستہ جبین نے کہا کہ ’میں اپنے خاندان کی پہلی اور آخری خاتون ہوں جس کا تعلق شوبز سے ہے کیونکہ میرے خاندان میں اس کام کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور کوئی مجھے اپنا رشتہ دار بھی تسلیم نہیں کرتا تھا، شاید اب کوئی مجھے اپنا رشتہ دار کہہ بھی دیتا ہو لیکن ماضی میں کوئی قبول نہیں کرتا تھا کہ میں اُن کی رشتہ دار ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی کسی کے سامنے اپنے خاندان کا ذکر نہیں کیا کیونکہ جب کوئی مجھے پسند نہیں کرتا تو میں کیوں اُن کا  ذکر کروں۔‘

واضح رہے کہ شائستہ جبین نے اپنے فنی کیرئیر کی ابتدا  سٹیج ڈراموں سے کی تھی جس کے بعد انہیں ٹی وی ڈراموں میں بھی کاسٹ کیا جانے لگا۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پریانکااورنک جوناس آسکرنامزدگیوں کااعلان کریں گے

پریانکااورنک جوناس آسکرنامزدگیوں کااعلان کریں گے

پی ایس ایل6: بقیہ تمام میچزکراچی میں ہونگے

پی ایس ایل6: بقیہ تمام میچزکراچی میں ہونگے