in

ٹک ٹاک کی بندش پر حریم شاہ نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیا 

ٹک ٹاک کی بندش پر حریم شاہ نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیا 

ٹک ٹاک کی بندش پر حریم شاہ نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیا 

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم جاری کردیاہے ، چیف جسٹس قیصر رشدی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں وہ معاشرے میں قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ، رپورٹ افسوسناک ہے اسے فوری طور پر بند کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی بندش کے احکامات پر ٹاک ٹاک سٹار حریم شاہ جو آج کل پروگرام اینکر بھی بن چکی ہیں ، نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” پہلے بھی ہمیں متنبہ یا تنبیہ کرنے کیلئے ایک مرتبہ ٹک ٹاک بند کی گئی تھی جس پر ہم نے آواز اٹھائی کہ کسی چیز کو بند کرنا حل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پھر سے لوگوں نے جان تک دیدی اور ریلوے سٹیشنز پر بے ہودہ حرکتیں سامنے آئیں ، حکومت کو مجبور کیا گیا کہ وہ دوبارہ اپنا فیصلہ ہم پر لاگو کریں ، اس کی ذمہ داری میں لوگوں پر ڈالتی ہوں کہ ہم لوگ خود ہی ایسے ہیں جب ہمیں کوئی چیز مل جاتی ہے تو اعتدال سے رہنے کی بجائے حکم عدولی کرتے ہیں اور کریمنل ایکٹ کر تے ہیں اور لوگو ںکو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔“

حریم شاہ کا کہناتھا کہ حال ہی میں جو واقعات ہوئے ہیں جو کہ ہم نے دیکھیں ہیں ، اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ ٹک ٹک پر فحش مواد پر مبنی ویڈیوز بھی آتی ہیں ، ہمیں تنبیہ کی گئی تھی کہ ہم ایسی ویڈیوز نہیں بنائیں گے جس میں جان کا خطرہ ہو یا پھر لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث بنیں ، ہم ان چیزوں کا استعمال بہت غلط طریقے سے کر رہے ہیں تو حکومت مجبور ہو کر بند ہی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں میسج دینا چاہتی ہوں کہ حکومت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی ہے تو وہ ملک کو اور ہمیں مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہے ، ہمیں ایسی چیزیں بنانی چاہیے تھی جو کہ مثبت ہوں ۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد

ماڈل و اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر کی عمر اور اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر پھٹ پڑیں

ماڈل و اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر کی عمر اور اپنے حاملہ ہونے سے متعلق خبروں پر پھٹ پڑیں