in

گلوکارہ گُل پانڑہ نے ٹک ٹاک پر بھی دھوم مچادی

گلوکارہ گُل پانڑہ نے ٹک ٹاک پر بھی دھوم مچادی

گلوکارہ گُل پانڑہ نے ٹک ٹاک پر بھی دھوم مچادی

پشاور (ویب ڈیسک) معروف پشتو  گلوکارہ گُل پانڑہ نے گلوکاری کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا میں بھی دھوم مچادی ، اس حوالے سے گُل پانڑہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی سٹوری شیئر کی۔

گلوکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی آئی ڈی بھی شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ ’اُنہیں انسٹاگرام کے علاوہ اب ٹک ٹاک پر بھی فالو کریں۔‘

دوسری جانب اگر ہم گُل پانڑہ کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آئے ہیں۔

گُل پانڑہ کے ٹک ٹاک فالوورز کی بات کریں تو اُن کے فالوورز کی تعداد دو ملین پانچ اعشاریہ یعنی 25 لاکھ ہے جبکہ گلوکارہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہوا ۔

یاد رہے کہ گُل پانڑہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین پشتو گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ وہ کوک سٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے ہمراہ بھی اپنی سُریلی آواز کا جادو دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار377 ہوگئی

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار377 ہوگئی

ساہیوال: ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4افراد جاں بحق

ساہیوال: ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4افراد جاں بحق