in

آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہبازشگری کا محبت بھرا پیغام

آئمہ بیگ کی سالگرہ پر شہبازشگری کا محبت بھرا پیغام

گلوکار آئمہ بیگ آج اپنی 25ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر شہباز شگری نے محبت بھرا پیغام لکھ دیا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شِگری دونوں کی دوستی تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تاہم آج شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور آئمہ کی ایک تصویر کے ساتھ محبت بھری پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ کے کیپشن انہوں نے لکھا کہ بہت سے جذباتی یادوں کو شیئر کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔

انہوں نے آئمہ بیگ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری ساتھی میری محبت ، آپ کو مسکراتے ہوئے دیکھنے اور خوش کرنے سے بڑھ کر اس دنیا میں خوشی کی کوئی چیز نہیں ہے، میں جانتا ہوں کہ میں نے یہ ہزارہا بار کہہ چکا ہوں لیکن میں ایک بار اور کہہ رہا ہوں۔ جب سے ہم ایک دوسرے کی زندگیوں میں شامل ہوئے ہیں ہر دن گزرے دن سے بہتر لگا۔

شہباز نے لکھا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ کتنا اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں گھر میں بیٹھا رہتا تھا، اکیلا اور بوریت کے وقت دوسروں کے اپنی ساتھی کے لئے پیار بھرے پیغامات دینے والے لوگوں کا مذاق اڑاتا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کی سالگرہ پر ایک تفصیلی پیغام کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اظہار محبت کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں موبائل کی ماہانہ تیاری 10 لاکھ سے بڑھ گئی

پاکستان میں موبائل کی ماہانہ تیاری 10 لاکھ سے بڑھ گئی

ہانگ کانگ کے امیر ترین افراد کی دولت میں کورونا کے دوران کتنا اضافہ ہوا اب کتنے لوگ ارب پتی ہیں؟ فوربز نے فہرست جاری کردی

ہانگ کانگ کے امیر ترین افراد کی دولت میں کورونا کے دوران کتنا اضافہ ہوا اب کتنے لوگ ارب پتی ہیں؟ فوربز نے فہرست جاری کردی