in

اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کی13 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کی13 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی

بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے 13 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارمیلا ماٹونڈکر نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ جلد اداکاری کرتی نظر آئینگی لیکن اس بار فلم نہیں بلکہ ویب سیریز کے ذریعے وہ انٹری دیں گی۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے بتایا کہ میری ویب سیریز کی شوٹنگ گزشتہ سال شروع ہونی تھی لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے شوٹنگ میں تاخیر ہوگئی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے اس نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کا بے تابی سے انتظار کررہی ہوں، بالی ووڈ میں میرا کیرئیر بہت اچھا رہا ہے اور جب تک میرا یہ نیا پراجیکٹ شروع نہیں ہوجاتا، میں تب تک کسی دوسرے پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر کسی وجہ سے ویب سیریز کا میرا یہ پراجیکٹ شروع نہیں ہوا تو مجھے یقین ہے کہ میری زندگی میں اس سے بھی بہتر چیزیں آئیں گی اور میرے مداح یقینی طور پر مجھے بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکر بالی ووڈ کی متعدد سُپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکی ریاست میں اسقاطِ حمل پر پابندی عائد

امریکی ریاست میں اسقاطِ حمل پر پابندی عائد

Violence

مرغے پالنے پر بڑے بھائی نے 2بھائیوں کو قتل کردیا