in

گلوکار عاطف اسلم کیا بننا چاہتے تھے؟

گلوکار عاطف اسلم کیا بننا چاہتے تھے؟

معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی بلکہ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

اے بی ٹاکس سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ اتھیلیٹ تھے اور کرکٹر بننا چاہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ اپنی پڑھائی مکمل کریں، ’والدین کو لگا کہ شاید کرکٹ کھیلنا صرف میرا مشغلہ ہے لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ میں کتنا اچھا کھلاڑی تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی وجہ سے میری پڑھائی متاثر ہورہی تھی، میں ایک اچھا بولر تھا اور میری توجہ زیادہ سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے پر تھی تاہم والدین کی وجہ سے کرکٹ چھوڑدی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد ایک دم خاموش اور اکیلا ہوگیا تھا لیکن ایک دن میں نے نصرت فتح علی خان کو سنا اور پھر میں نے پیچھے نہیں دیکھا۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ گلوکاری سے متعلق میں نے اپنے والدین کو نہیں بتایا، میرا پہلا گانا ’عادت‘ ریلیز ہونے کے 3 سال بعد پڑوسی میرے گھر آیا اور والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کی زبردست آواز ہے اور بہت اچھا گانا گایا ہے جس پر والد نے خاص ردعمل نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں انہیں میرا گانا اچھا نہیں لگا تاہم جب لوگوں نے تعریف کی تو انہیں بھی میری گائیکی اچھی لگنے لگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی  کا تبلیغی اجتماع کا دورہ

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی  کا تبلیغی اجتماع کا دورہ

امریکی ریاست میں اسقاطِ حمل پر پابندی عائد

امریکی ریاست میں اسقاطِ حمل پر پابندی عائد