in

جوہی چاولہ نے بھی پاوری کرلی ویڈیو وائرل

جوہی چاولہ نے بھی پاوری کرلی ویڈیو وائرل

جوہی چاولہ نے بھی پاوری کرلی، ویڈیو وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ بھی پاکستانی لڑکی دنانیر مبین سے متاثر ہوتے ہوئے پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی جو اُن کی مقبول ترین بالی ووڈ فلم ’کھلاڑی‘ کی مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کا وہ پاوری سانگ چل رہا ہے جو اُنہوں نے دنانیر کی وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بنایا تھا۔

یہ پاوری ویڈیو جوہی چاولہ کے کسی مداح نے بنائی ہے جسے اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے, جوہی چاولہ کی اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مختلف تبصرے کیے تو ’پاوری گرل‘ دنانیر بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے لیجنڈز پاوری ویڈیوز بنارہے ہیں۔‘

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے. دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا

عرشی خان نے اپنا خواب پورا کرلیا

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےاسکولز بندش سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےاسکولز بندش سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا