in

حمزہ علی عباسی نےخداکےموضوع پرکتاب کامسودہ مکمل کرلیا

حمزہ علی عباسی نےخداکےموضوع پرکتاب کامسودہ مکمل کرلیا

اداکارحمزہ علی عباسی نے خدا سے متعلق لکھی جانے والی اپنی کتاب کا پہلا مسودہ مکمل کرلیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپراپنے فالوورز کے ساتھ یہ خبرشیئرکرنے والے حمزہ نے لکھا کہ تمام شکرگزاری صرف خدا کی ذات کیلئے ہے۔

حمزہ کی ٹویٹ کے جواب میں ان کے ایک مداح نے پُرمزاح انداز میں پنجابی زبان میں لکھا ” مجھے کتاب چاہیے، اگر آپ نے پبلک کیلئے مفت نہ کی تو پھردیکھیے گا”۔

جواب میں حمزہ نے ہنستے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ مفت ہی ہو گی۔

حمزہ نے گزشتہ سال دسمبر 2020 میں اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو آئندہ برس منظرعام پر آجائے گی۔

اداکار نے اپنے فالوورز کو یہ بھی بتایا تھا کہ کتاب لکھنے کے باعث سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں گے، اور پُرامید ہیں کہ ان کی کتاب جون 2021 تک منظرعام پرآجائے گی۔

ڈرامہ سیریل ” پیارے افضل ” سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے حمزہ نے شادی کے بعد شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنا وقت دین کی تبلیغ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تقریبا ایک سال قبل انہوں نے شوبزمیں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ عباسی 25 اگست 2019 کو نیمل خاور کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کی اہلیہ نیمل نے شادی سے کافی عرصہ قبل ہی شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا آپ بیتی سنادی

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا آپ بیتی سنادی

علی ظفرکا جیلوں میں قید بے گناہ اورغریب خواتین کی مدد کا اعلان

علی ظفرکا جیلوں میں قید بے گناہ اورغریب خواتین کی مدد کا اعلان