ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم کوطبیعت بگڑنے پراسپتال منتقل کردیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت نہ سنبھلنے پرزیبا بیگم کو ایمبولینس کے ذریعے لاہورسے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
زیبا بیگم ماضی کے معروف اداکارمحمد علی کی بیوہ ہیں جنہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا شہنشاہ جذبات بھی کہا جاتا ہے۔
زيبا اورمحمد علی کی جوڑی بڑے پردے کی مشہور ترین جوڑی تھی جو بعد ازاں حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوئی اورخود کومثالی جوڑا ثابت کیا۔
دونوں کی شادی 1966 میں ہوئی تھی۔ اس کامیاب جوڑی نےتقریباً 75 فلموں میں اکٹھے کام کیا۔