کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ویمن ڈے پرگلوکارعلی ظفرنے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرگلوکار نے کہا کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں، آج خواتین کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا، ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔
علی ظفرنے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔
There are countless innocent & poor women in jail for years due to lack of legal representation. Today, on #WomensDay I vouch to do my best, in my humble capacity, to get them the aid needed to fight for their freedom & justice but together we can do more. Join us @AliZFoundation pic.twitter.com/EYFcvWqmzm
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 8, 2021