in

اسامہ بن لادن پربننےوالی ڈرامہ سیریل ”قاہرہ کابل”کاپوسٹرجاری

اسامہ بن لادن پربننےوالی ڈرامہ سیریل ”قاہرہ کابل”کاپوسٹرجاری

القاعدہ تنظیم کے بانی اسامہ بن لادن سے متعلق ڈرامہ سیریل ’القاهرة كابول‘ (قاہرہ کابل) کا آفیشل پوسٹر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابقسیریل میں 1990 کی دہائی کے اواخر میں عرب دنیا اور مصر میں دہشت گردی کے منصوبوں کے پس پردہ عوامل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

ڈرامے میں القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا کردار مصری اداکارطارق لطفی نے ادا کیا ہے جبکہ پوسٹر میں نظر آنے والے دیگر فنکاروں میں فتحی عبدالوهاب، خالد الصاوی، نبيل الحلفاوی اور حنان مطاوع شامل ہیں۔

 آفیشل پوسٹرفتحی عبدالوهاب نے انسٹا گرام پرشیئرکیا۔

العربیہ کے مطابق یہ سیریل آئندہ رمضان کے دوران نشر کی جائے گی، اس سے قبل یہ گذشتہ برس رمضان میں شیڈول تھا لیکن عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کے سبب اس کا نشر کیا جانا ملتوی کر دیا گیا۔

خاتون فن کارحنان مطاوع نے ڈرامے میں ایک باحجاب نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیاجن کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں انکی شخصیت پیچیدہ جذبات سے بھرپور دکھائی گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل کے لکھاری عبدالرحیم کمال جبکہ ہدایت کار حسام علی ہیں۔

پروڈیوسرتامر مرسی کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما انتہا پسندی کو سمجھنے اور دہشتگردی کے خطرے سے آگاہی فراہم کرنے کی ایک نئی کوشش ہے۔

سیریل کے آفیشل پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بیحد سراہا جارہا ہے ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Faisal-Vawda

فیصل واوڈاکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکی استدعا مسترد

Gilgit Baltistan Assembly

گلگت بلتستان اسمبلی میں عبوری صوبےکی قرارداد متفقہ طور پرمنظور