in

رحمت اجمل پیا دیس سدھارگئیں، تصاویروائرل

رحمت اجمل پیا دیس سدھارگئیں، تصاویروائرل

اکتوبر 2020 میں منگنی کرنے والی ماڈل واداکارہ رحمت اجمل کی شادی دو روز قبل ہوئی، تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔

انسٹاگرام پررحمت نے اپنے فالوورزکیلئے تصاویر اور رخصتی کے جذباتی لمحات کی خوبصورت ویڈیوز شیئرکی ہیں۔

اداکارہ نے معروف ڈیزائنر زارا شاہ جہاں کا تیار کردہ گولڈن اور آئیوری رنگ کا شرارہ سوٹ زیب تن کیا ، ان کے شوہر طیب سلیم بھی گولڈ اینڈ وائٹ شیروانی میں خوب جچ رہے تھے۔

عام دلہنوں کے برعکس زیادہ میک اپ کے بجائے رحمت کی ”نو میک اپ لُک” ان کی ساتھی سیلبرٹیز کو بھی بہت پسند آئی۔

منشاء پاشا، زارا نورعباس، علی سیٹھی، صدف کنول، ماہرہ خان، زارا پیرزادہ ، ایمان سلیمان ، ولیہ نجیب سمیت دیگر نے رحمت کی پوسٹس پرتعریفی تبصرے کیے۔

رحمت اجمل کا شمار مختصر سے عرصے میں شوبز انڈسٹری میں مقبولیت پانے والی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو ” میں عائشہ کا کردارادا کرنے والی رحمت اجمل اس کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ ان کی اصل پہچان ماڈلنگ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چارسدہ: سرکاری ملازمین میں کرونا، دفتر سیل

چارسدہ: سرکاری ملازمین میں کرونا، دفتر سیل

لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی