in

ارطغرل کےاداکارکاعمران عباس کیلئےخصوصی تحفہ

ارطغرل کےاداکارکاعمران عباس کیلئےخصوصی تحفہ

اداکاروماڈل عمران عباس نے پاکستان میں دکھائے جانے والے مقبول ترین تُرک ڈرامہ سیریل ” ارطغرل ” کے اداکارجلال آل کی جانب سے ایک خصوصہ تحفہ وصول کیا ہے۔

عمران عباس نے تاریخی ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل اور کورولس عثمان کے سیٹس کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے اپنے فالوورز کیلئے سوشل میڈیا پرشیئرکیں۔ ان تصاویر میں جلال آل کے علاوہ کورولس عثمان کے پروڈیوسر بھی موجود ہیں۔

تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارطغرل غازی میں عبدالرحمن کا کردار ادا کرنے والے جلال آل اورکرولس عثمان کے پروڈیوسر نے اداکار کو قائی قبیلے کے نشان پر مبنی ہاتھ سے تیار کردہ جھنڈا بطور تحفہ دیا۔

عمران عباس نے کیپشن میں لکھا” مجھے ہاتھ سے تیارکردہ جھنڈا دینے اور ترکی میں ارطغرل غازی ، کورولس عثمان کی سیٹس اور پروڈکشن کا دورہ کروانے کیلئے شکریہ ”۔

جواب میں جلال آل نے بھی عمران کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعائیہ کلمات لکھے۔

اس سے قبل بھی عمران عباس کی جلال آل کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پاکستان کا مقبول ترین ملی نغمہ ” دل دل پاکستان ” گارہے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ