عالمی یوم خواتین کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے بھی ایک ویڈیو میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سنی لیون نے یوم خواتین کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی میں پیش آنے والے مشکلات کا ذکر کیا ۔
انہوں نے منفرد انداز سے اپنی جدوجہد بیان کی کہ 21 سال کی عمر سے ہی انہیں نفرت کا سامنا کرنا پڑا، غیر اخلاقی اور نازیبا تبصرے سنے کو ملے جبکہ ان کے ڈانس پر بھی تنقید کی گئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہی نہیں فلم انڈسٹری کی جانب سے ایوارڈ شو کا بھی بائیکاٹ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک خودمختارعورت ہوں اور میرا پورا خاندان بھی ہے آج میں جو بھی ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔