in

ادا کار متھن چکرا بورتی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی

ادا کار متھن چکرا بورتی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی

ادا کار متھن چکرا بورتی نے بھی سیاست میں انٹری دیدی

کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ اداکارہ متھن چکرا بورتی نے بھی سیاست میں اینٹری دیدی اور گزشتہ روز  بھارت کی حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

واقعات کے مطابق وہ کولکتہ کے  بریگیڈگرائونڈ میں پہنچے جہاں بی جے پی کا جلسہ ہونے جارہا تھا، متھن کا استقبال بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کیا۔ پارٹی کی طرف سے ریاست میں الیکشن انچارج کیلاش وجے نے 70 سالہ اداکار کو پارٹی کا ترنگا  پہنایا۔

اس موقع پر متھن دا کا کہناتھاکہ مجھے بنگالی ہونے پر فخر ہے ، مجھے وزیراعظم مودی کیساتھ سٹیج شیئرکرنے پر فخر ہے اور یہ ایسا خواب تھا جو میرے لیے حقیقت میں بدل گیا، مجھے پتہ ہے کہ آپ لوگ میرے ڈائیلاگز پسند کرتے ہیں اور یہ میرا نیا ڈائلاگ ہے  کہ میں کوبرا ہوں۔ 

یادرہے کہ اداکار  کئی دفعہ انڈین نیشنل ایوارڈز جیت چکے ہیں اور اپنے 45 سالہ کیریئر کے دوران 350 فلموں میں کام کرچکے ہیں۔  

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Election-Commission-of-Pakistan

ڈسکہ ضمنی اليکشن پر 2انکوائری کميٹياں بنا دی گئیں

Sindh-High-Court-1

سندھ ہائیکورٹ کاوفاقی سیکریٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم