in

عورت مارچ مخالفین کیلئےعلی گل پیرکا ” تیراجسم میری مرضی” ۔

عورت مارچ مخالفین کیلئےعلی گل پیرکا ” تیراجسم میری مرضی” ۔

کامیڈین اورریپرعلی گُل پیرنےخواتین کےعالمی کے دن کے موقع پرنیا گانا ” تیرا جسم میری مرضی” ریلیزکردیا۔

نام سے ہی ظاہر ہونے والے اس موضوع میں علی نے عورتوں پر گھریلوتشدد جیسا اہم مسئلہ اجاگر کرتے ہوئے کچھ تلخ حقائق کو اجاگرکیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی نے طنزیہ اندازمیں لکھا ” تیرا جسم میری مرضی کیونکہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی یہ کہنے کی تمہارا جسم تمہاری ملکیت ہے”۔

گلوکارنےہیش ٹیگز کے ساتھ عورت مارچ ، ویمن ڈے، میرا جسم میری مرضی نہیں تیرا جسم میری مرضی کے الفاظ لکھے۔

گانے کی ویڈیو گزشتہ روز یوٹیوب پرریلیز کی گئی جس میں علی گل پیر کا ساتھ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی معروف نقاب پوش ریپز ایوا بی نے دیا ہے۔

گانے کا آغاز رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا گیا ہے جو عورتوں سے متعلق اپنے متنازع نظریات اور ایسے لوگوں کیخلاف عدم برداشت دکھانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں جو ان کی بات سے اتفاق نہیں کرتے۔

ویڈیو میں ایک روایتی سوچ رکھنے والے مرد کو عورت پراپنی حاکمیت جتاتے اور جسم کو مناسب طریقے سے نہ ڈھکنے پراسے تشدد کا نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے۔

زیادتی اور توہین برداشت کرنے والی خاتون کوصبرکا پیمانہ لبریز ہونے پر بالآخر شوہرکوکرسی پررسیوں سے باندھتے دکھایا گیا ہے۔

گانے کے بول ” چُپ عورت اچھی ، بولنے والی گندی ” مروجہ معاشرتی اصولوں اور عورتوں کیلئے مقرر کردہ پیمانوں کی عکاسی کررہے ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلیز کیے جانے والے اس خصوصی گانے کواب تک یو ٹیوب پر 18 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، صارفین اپنے تبصروں میں معاشرے کی تلخ سچائی دکھانے پرعلی گل پیر کیلئےتعریفی تبصرے بھی کررہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Faisal Vawda

نااہلی کیس:فیصل واوڈاکی الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

بشریٰ انصاری نے  ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی  تصاویر شیئر کردیں

بشریٰ انصاری نے  ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی  تصاویر شیئر کردیں