in

طویل ناراضی کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ  نے شاندار قدم اٹھا لیا شادی کو ایک اور موقع دے دیا

طویل ناراضی کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ  نے شاندار قدم اٹھا لیا شادی کو ایک اور موقع دے دیا

طویل ناراضی کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ  نے شاندار قدم اٹھا لیا ، شادی …

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم سٹار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ طویل ناراضی کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے لگے ہیں،عالیہ صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اپنی شادی کو دوسرا موقع دینا چاہتی ہیں اور دوبارہ اپنے گھرانے کو خوشحال بنائیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بتایا کہ چند ہفتوں قبل ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اسی وجہ سے بچوں کے ساتھ نہیں رہ سکیں تھیں،  اس وقت کے دوران انھوں نے نواز الدین صدیقی کی شخصیت کا دوسرا زاویہ دیکھا، جو ایک خیال کرنے والے باپ اور شوہر کا تھا۔

عالیہ نے کہا کہ جب میں بچوں کے ساتھ نہیں تھی تو اس وقت نواز الدین نے ان کی دیکھ بھال کی اور ان کے بھرپور خیال رکھا،  نواز نے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی طبعیت میں بہتری سے متعلق خیال کیا اور اس کا جائزہ لیتے رہے۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ وہ نواز کے اس رویے سے مانوس ہوئی ہیں، جبکہ نواز نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھے والد ہیں، اور بچے بھی انھیں پیار کرتے ہیں، لہٰذا میں نے چاہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر خوشحال گھرانہ بن جائیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوجوان پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

نوجوان پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

’کپتان! ہم آپ کے پیچھے ہیںعمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر واپس آگئیں

’کپتان! ہم آپ کے پیچھے ہیںعمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وینا ملک بھی سوشل میڈیا پر واپس آگئیں