بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کی فرمائش پوری کیں ۔
اداکارہ کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر مداحوں کو پیشکش کی کہ وہ ان سے جو چاہیں پوچھ لیں جس پر اداکارہ کے مداحوں نے ان سے منفرد فرمائش کرڈالی ۔
ایک مداح نے بچپن کے تصویر کی فرمائش کی تو اداکارہ نے اپنے بچن کی تصویر پوسٹ کردی ۔
ایک اور مداح نے کہا کہ کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ پوسٹ کی ہو۔ جس پر کترینہ نے اپنی مرر سیلفی شیئر کی۔
ایک مداح نے درخواست کی کہ وہ اپنی بہن ایزبیل کیف کے ساتھ ایسی تصویر پوسٹ کردیں جو پہلے نہ کی ہو تاہم کترینہ نے اپنی بہن کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کردی۔