in

علی ظفر میرے بیٹوں کی طرح تھا، عفت عمر

علی ظفر میرے بیٹوں کی طرح تھا، عفت عمر

اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ الزام لگا کر ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن مجھے یقین ہے علی ظفر نے میشا شفیع کو ہراساں کیا تھا۔

اداکار و گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہم نے میشا کو آج بیان کے لیے بلایا تھا جس پر میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کینیڈا میں ہے، کرونا کی وجہ سے آنے میں مشکل ہے۔

صبا حمید نے کہا کہ عدالت میشا کا بیان ویڈیو لنک پر کرلے جس پر عدالت نے کہا کہ مشکل کا اندازہ ہے لیکن ویڈیو لنک پر بیان کے لیے ایک طریقہ کار ہے ویڈیو لنک کے لیے پہلے درخواست دینا پڑتی ہے۔

گواہ اداکارہ عفت عمر سے علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا الزام لگا کر ثابت کرنا ہوتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ جی الزام لگا کر ثابت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ آپ اپنے پروگرام میں علی ظفر کیخلاف لازمی ایک سوال پوچھتی ہیں جس پر عفت عمرکا کہنا تھا کہ میں نے جنسی ہراسگی کے متعلق کئی مہمانوں سے سوال پوچھے ہیں، سب کہہ دو عفت کیساتھ پروگرام میں صرف ایک بات علی ظفر کیخلاف پوچھی تھی۔

سوشل میڈیا پرعلی ظفر کیخلاف مہم: میشا شفیع سمیت8ملزمان طلب

یہ درست نہیں کہ میں اپنے پروگرام کے ذریعے علی ظفر کو جنسی ہراساں کرنیوالا فرد سمجھتی ہوں، جب کوئی مجھ سے انٹرویو کے دوران علی ظفر کے متعلق پوچھتا ہے تو پھر میں بتاتی ہوں۔

گلوکار کے وکیل نے سوال کیا کہ نجی چینل نے آپ کے خلاف مہم چلائی آپ نے اس پر ہرجانے کا دعویٰ کیا؟ میرے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر میں نے نجی چینل کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

وکیل علی ظفر نے سوال کیا کہ علی ظفر جب کوئی بات کرتا ہے وہ اپنے کیس کے متعلق بات کرتا ہے، کیا آپ کیس میں فریق ہیں؟ جس پر عفت عمر نے کہا کہ میں کیس کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اظہار رائے کا حق رکھتی ہوں، شوبز میں ہر کوئی اس معاملے پر بحث کر رہا ہے تو میں بھی شوبز کا حصہ ہوں۔

کیا آپ نے اپنی بیٹی کو میشا شفیع جیسا بننے کا اظہار کیا؟ وکیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ میں نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میری بیٹی میشا شفیع جیسی ہو۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نوربخاری نے حمائمہ ملک کو خوبصورت تحفہ دیدیا

نوربخاری نے حمائمہ ملک کو خوبصورت تحفہ دیدیا

کھانا کیوں نہیں بنایا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کھانا کیوں نہیں بنایا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا