in

وہ وقت جب کم کارڈیشن روزانہ روتی تھیں

وہ وقت جب کم کارڈیشن روزانہ روتی تھیں

امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنے اوپر بیتی ہوئی ماضی کی تخلق یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ کس طرح لوگوں کی جانب سے 2013 میں حمل کے آخری ایام کے دوران ان کا موازنہ کلر وہیل مچھلی اور ان کی جسمانی ساخت کا موازنہ اس وقت حاملہ برطانوی شہزادی مڈلٹن سے کیا گیا۔

امریکی اسٹار نے کہا ’میں روزانہ اپنے جسم میں تبدیلیوں پر روتی تھی، جس کی بنیادی وجہ لوگوں کی جانب سے کیے جانے والے موازنے کا دباؤ تھا کہ ایک صحت مند فرد کو کیسے نظر آنا چاہیے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی جانب سے شامو دی وہیل سے بھی موازنہ کیا جارہا تھا‘۔

انہوں نے مزید کہا ‘مجھے ہفتہ وار بنیادوں میں کور اسٹوریز میں شرمندہ کیا جاتا تھا جس نے میرے عدم تحفظ کو اتنا تکلیف دہ بنادیا کہ میں مہینوں تک گھر سے باہر نہیں نکل سکی، اس نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں وہ ایام بریٹنی اسپیئر سے متعلق ایک حالیہ ڈاکومینٹری دیکھتے ہوئے یاد آئے، جس میں پاپ اسٹار کے عروج اور 2007 میں ذہنی صحت کے مسائل کو دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کسی مضبوط ترین فرد کو شخصیت کو بھی توڑ پھوڑ سکتا ہے کوئی بھی تفریح کے لیے اس طرح کے ظالمانہ رویے یا معتصبانہ سوچ کا حقدار نہیں ہوتا۔

کم کارڈیشین کی پہلی بیٹی نارتھ کی پیدائش جون 2013 میں ہوئی تھی اور ان کا بیٹا سینٹ 2015 میں پیدا ہوا۔

حال ہی میں کم کارڈیشین نے اپنے تیسرے شوہر 43 سالہ کانیے ویسٹ سے بھی طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا،دونوں کی شادی 24 مئی 2014 کو ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

معروف اداکار 56 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ دولہا بن گئے

معروف اداکار 56 سال کی عمر میں پانچویں مرتبہ دولہا بن گئے

لاہور میں اسلحہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑی گئی اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کہ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں

لاہور میں اسلحہ بنانے والی غیر قانونی فیکٹری پکڑی گئی اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کہ ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں