in

اداکارہ کترینہ کیف کی وہ تصویر جو پہلے ان کے مداحوں نے نہ دیکھی تھی مداح کی درخواست پر شیئرکردی

اداکارہ کترینہ کیف کی وہ تصویر جو پہلے ان کے مداحوں نے نہ دیکھی تھی مداح کی درخواست پر شیئرکردی

اداکارہ کترینہ کیف کی وہ تصویر جو پہلے ان کے مداحوں نے نہ دیکھی تھی، مداح کی …

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے اور بیشتر جوابات کیساتھ متعلقہ تصاویر بھی شیئرکیں، بچپن کی تصویر کے علاوہ ایک مداح کے کہنے پر وہ تصویر بھی شیئرکی جو اس سے پہلے مداحوں نے نہ دیکھی تھی، یہ ان کی لی گئی ایک مرر سیلفی تھی ۔ 

انسٹاگرام پر کترینہ کیف سے ایک شخص نے پوچھا کہ اپنے بچپن کی تصویر شیئر کریں جس پر اداکارہ نے نہ نہیں کی اور فوراً اپنے بچپن کی تصویر شیئر کردی۔

ایک اور شخص نے پوچھا کہ آپ آخری مرتبہ کب دکھی ہوئی تھیں جس پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایشان کھتر کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دکھی ہوئی تھیں جب وہ کھیل کے دوران چیٹنگ کر رہا تھا۔

کترینہ کیف سے یہ بھی پوچھا گیا کہ انکا چھٹیاں گزارنے کے لئے سب سے پسندیدہ مقام کون سا ہے جس پر اداکارہ نے اپنی تصویر کے ہمراہ لکھا کہ کوئی بھی جگہ جہاں سورج اور سمندر ہو۔

کترینہ کیف سے ایک شخص نے درخواست کی اپنے مداحوں کے لئے کوئی ایسی تصویر شیئر کریں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہ کی ہو۔ جواب میں اداکارہ نے اپنی ’مرر سیلفی‘ شیئر کی۔

  باربی ڈول سے ایک شخص نے ورزش کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کو کہا جس پر کترینہ نے اپنی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم نےگن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، مریم نواز

وزیراعظم نےگن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، مریم نواز

لیک ویڈیو میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی منظرعام پر

لیک ویڈیو میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی منظرعام پر