in

اداکارہ گوہرخان کو گہراصدمہ

اداکارہ گوہرخان کو گہراصدمہ

بھارتی اداکارہ اوررئیلٹی شوبگ باس سیزن 7 کی فاتح گوہرخان کے والد ظفراحمد خان انتقال کرگئے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے غم میں شریک کرنے والی گوہر نے والد کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” میرے ہیرو، آپ جیسا کوئی نہیں ہوسکتا ۔ میرےوالد کا انتقال ہوگیا ہے، میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں اورکوئی بھی ان کی شاندارشخصیت کا ایک فیصد بھی نہیں ہوسکتا ہے

اداکارہ نے مداحوں سے اپنے والد کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

انسٹا اسٹوریزمیں بھی گوہر نے اپنے فالوورز کو والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے بابرکت دن پر سب ان کی مغفرت کیلئے دعا کریں۔ میرے والد کی نماز جنازہ بعد نمازِ ظہرادا کی جائے گی۔

گوہرنے ایک روز قبل ہی انسٹا گرام میں والد اور والدہ کے ساتھ اپنی شادی کے موقع پرلی جانےوالی تصویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ” اک دوسرے سے کرتے ہیں پیارہم ”۔

دسمبر2020 کے آخری ہفتے میں بھارتی موسیقاراسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی گوہر تقریبا 15 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کی معروف فلموں میں ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی، عشق زادے، کی کول ہیں ہم تھری، بدری ناتھ کی دلہنیا، بیگم جان اورتیرا انتظارسمیت دیگر شامل ہیں۔

گوہرخان نے شادی پرکس پاکستانی ڈیزائنرکاتیارکردہ لباس پہنا تھا؟

متنازع رئیلٹی شو بگ باس سمیت دیگرٹی وی شوز میں حصہ لینے والی گوہرخان ٹی وی ڈراموں کے علاوہ رئیلٹی شو ” خطروں کے کھلاڑی” اور بھارتی ٹی وی کے معروف ڈانس پروگرام ” جھلک دکھلاجا” میں بھی دکھائی دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ خاتون رہنماء جو ٹاس جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئیں

وہ خاتون رہنماء جو ٹاس جیت کر سینیٹر منتخب ہوگئیں

ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا