in

ماہرہ خان کی نوعمری کی وہ خواہش جو پوری ہوگئی

ماہرہ خان کی نوعمری کی وہ خواہش جو پوری ہوگئی

ماہرہ خان کی نوعمری کی وہ خواہش جو پوری ہوگئی

 کراچی (ویب ڈیسک)  اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ نوعمری سے ہی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند تھی اور ان کی یہ خواہش پوری ہوچکی ہے، وہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کام کرچکی ہیں۔ 

ماہرہ خان نے حال ہی میں میرا سیٹھی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ نوعمری میں میرے دماغ میں اپنے مستقبل کو لے کر دو ہی باتیں تھیں جوکہ میں اکثر سوچا کرتی تھی، ایک تو یہ کہ مجھے انڈسٹری میں انٹری کرنی ہے اور دوسرا یہ کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا ہے۔

ماہرہ خان نے یہ بھی کہا کہ  جب میں 16 سال کی تھی تو تب میں بیٹھ کر یہی حساب کتاب کرتی تھی کہ اگر مجھے کچھ عرصے بعد فلموں میں کام کرنے کا موقع مل گیا تو کیا مجھے کبھی کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بھی نہیں؟

36 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میرے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے کیوں کہ میں روز ہی یہی سوچتی ہوں کہ مجھے آج ایسا کیا کرنا ہے جو کل کے لیے بہترین ثابت ہو، اور یہ سوچنے کا عمل میں بھی نہیں روک سکتی کیوں کہ آنے والے دنوں میں مجھے خود کو اور بہتر انداز کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

New Zealand quake

نيوزی لینڈ: 8.1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

سلم ڈاگ ملینئرکےاداکارمدھرمتل پرجنسی ہراسانی کاالزام

سلم ڈاگ ملینئرکےاداکارمدھرمتل پرجنسی ہراسانی کاالزام