in

سنیل شیٹی کے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری

سنیل شیٹی کے بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری

اداکار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی بالی ووڈ دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں، میکرز نے آہان کی پہلی فلم تڑپ کا پوسٹر جاری کرکے ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ہدایتکار ملان لتھاریہ کی آئندہ فلم تڑپ میں نئے ادا کار نظر آنے والے ہیں، ہدایتکار نے منگل کے روز اس فلم سے متعلق اعلان کیا کہ اس فلم میں آہان شیٹی اور تارہ ستاریہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم 24 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم تڑپ سنہ 2018 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم آر ایکس 100 کا ریمیک ہے۔اس فلم میں مرکزی کردار کارتیک گماکونڈا اور پائل راجپوت نے ادا کیا تھا۔

دریں اثنا اکشے کمار نے بھی فلم کا پوسٹر سراہتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

بزرگ افراد کو15 مارچ سے ویکسین فراہم کی جائے گی

بزرگ افراد کو15 مارچ سے ویکسین فراہم کی جائے گی