ترک اداکارہ گلثوم علی نے پاکستانی ٹی وی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کردی ۔
ارطغرل غازی میں اصلاحان خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی الہان نئے فوٹو شوٹ میں پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کے برینڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پیش ہوئیں ۔
ترک اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ترک زبان میں طویل کیشپن بھی پوسٹ کیا ۔
گزشتہ دنوں پاکستانی ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے انسٹاگرام پر مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں تھیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ترک اور پاکستانی اداکارائیں ان کے لان کلیکشن کی ماڈلنگ کریں گی۔