in

نیٹ فلیکس کا41 نئے بھارتی شوز ریلیز کرنے کااعلان

Netflix

اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے رواں برس بھارت میں 41 نئے شوز اور فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کے 41 نئے شوز اور فلموں میں بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کی فلمیں، اسٹینڈ اپ کامیڈی شوز اور اوریجنل سیریز شامل ہیں۔

رواں برس ریلیز ہونے والی 41 شوز اور فلموں میں 13 فلمیں ، 15 سیریز ، 4 دستاویزی فلمیں ، 6 اسٹینڈ اپ کامیڈی اسپیشل اور تین ریئلٹی ٹی وی شوز شامل ہیں۔ جس میں اداکارہ سوناکشی سنہا ، تاپسی پنوں ، جتیندر کمار ، ارجن رامپال ، کارتک آرائیں ، دھنوش، سنیا ملہوترا ، نینا گپتا ، ارجن کپور ، کپل شرما ، منوج باجپئی ، مادھوری ڈکشٹ سمیت دیگر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات مختلف شوز میں نظر آئینگے۔

اس سے قبل کرن جوہر نے اپنے پانچ آنے والے پراجیکٹس کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، ان کے تمام پراجیکٹس اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کئے جائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں

کن کمپنیوں کی گاڑیوں میں ایئربیگز موجود نہیں

اداکار بلال اشرف کا گگلی چیلنج دیکھیں

اداکار بلال اشرف کا گگلی چیلنج دیکھیں