in

کرینہ کپور کا پہلا نام کیا تھا اور ان کا نام بیبو کیسے پڑگیا؟ وہ بات جو لوگوں کو معلوم نہیں

کرینہ کپور کا پہلا نام کیا تھا اور ان کا نام بیبو کیسے پڑگیا؟ وہ بات جو لوگوں کو معلوم نہیں

کرینہ کپور کا پہلا نام کیا تھا اور ان کا نام بیبو کیسے پڑگیا؟ وہ بات جو لوگوں …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں سے ایک سیف علی خان اور کرینہ کپور ہیں، جنہوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھا تو اس پر کڑی تنقید کی گئی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرینہ کپور کا نام پہلے ’سدھیما‘ رکھا گیا تھا اور کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا معروف عرف عام ’بےبو‘ کس نے رکھا تھا؟ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرینہ کپور کے دادا راج کپور نے پہلے اس کا نام سدھیما رکھا تھا۔ وہ ان کے نام کو ان کی کزن ردھیما کے نام سے ہم آہنگ کرنا چاہتے تھے۔رشی کپور اور نیتو کی بیٹی ردھیماکرینہ کپور سے 6دن پہلے پیدا ہوئی،ان دونوں کی پیدائش ’گن پتی فیسٹیول‘ کے دوران ہوئی تھی چنانچہ راج کپور نے ان کے نام ہندو دیوتا گن پتی کی دو بیویوں رِدھی اور سِدھی کے ناموں پر رکھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ردھیما کی والدہ نیتو نے اپنی بیٹی کا وہی نام برقرار رکھا جو اس کے دادا نے رکھا تھا تاہم رندھیر کی اہلیہ ببتیا نے اپنی بیٹی کا نام سدھیما سے تبدیل کرکے کرینہ رکھ دیا۔کہا جاتا ہے کہ ببتیا حمل کے دوران لیو ٹالسٹائی کی کتاب ’اینا کیرنینا‘ پڑھ رہی تھیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام کتاب کے ٹائٹل میں معمولی تبدیلی کرکے ’کرینہ‘ رکھ دیا۔

21ستمبر 1980ءکو پیدا ہونے والی کرینہ کپور کا دادا کی طرف سے نام سدھیما رکھا گیا تو ان کے والد رندھیر کپور نے انہیں ’بیبو‘ کا نام دے دیا اور وہ گھر میں بیبو پکاری جانے لگیں۔ رندھیر کپور نے اپنی بڑی بیٹی کرشمہ کپور کا عرف عام ’لولو‘ رکھا ہوا تھا چنانچہ وہ بھی کرینہ کپور کا عرف عام لولو سے مشابہہ رکھنا چاہتے تھے چنانچہ انہوں نے کرینہ کو بیبو کانام دے دیا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈولفن پیرو ابابیل سمیت تمام سکواڈ ناکام لاہور پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

ڈولفن پیرو ابابیل سمیت تمام سکواڈ ناکام لاہور پولیس کے ہیڈ کوارٹر سے چند قدم کے فاصلے پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات

ن لیگ نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا

ن لیگ نے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کردیا