in

راکھی ساونت نئی مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

راکھی ساونت نئی مشکل میں پھنس گئیں مقدمہ درج

راکھی ساونت نئی مشکل میں پھنس گئیں، مقدمہ درج

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف شہری سے فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ میں نامزد ہونے کا  اداکارہ   کو  علم ہوا تو انہوں نے اپنے خلاف سازش قرار دے دیا اور افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شئلیش نامی کسی شخص کو نہیں جانتی، یہ میرے خلاف سازش ہے، اگر میں نے 2017 میں کسی کے ساتھ فراڈ کیا ہے تو اس شخص کو اتنے عرصے بعد میرے خلاف مقدمہ درج کرنا کیوں آیا اور وہ بھی اس وقت جب میں بگ باس جیسے شو سے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک کے ریٹائرڈ ملازم   شائلیش سری واستاوا نے دہلی کے وکاص پوری پولیس  سٹیشن میں درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ  2017 میں بینک سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنے دوست راج کھتی کے توسط سے راکھی کے بھائی راکیش سے انویسٹمنٹ کے حوالے سے ملاقات ہوئی  جس کے بعد مشترکہ طور پر ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اور راکھی ساونت کو اس میں بطور حصے دار بھی رکھنے کا کہا گیا۔

مدعی شائلیش نے یہ بھی کہا کہ راکھی کے بھائی نے مجھ سے چھ لاکھ روپے لئے اور سات لاکھ روپے کا بعد کی تاریخ کا چیک  دیا جوکہ جعلی سائن کی وجہ سے باؤنس ہو گیا جس کے بعد راکیش سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور میرے پیسے ہڑپ کر گئے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پورے پاکستان سے مبارک باد کی کالز آرہی ہیں،حمزہ شہباز

پورے پاکستان سے مبارک باد کی کالز آرہی ہیں،حمزہ شہباز

PCB-Qaddafi-Stadium-Lahore-security-bio-secure-bubble-Online

کرونا کیسز میں اضافہ، پی ایس ایل 6 ملتوی