in

ٹائیگرشروف کی ہیروپنتی 2،پوسٹرنے پول کھول دیا

ٹائیگرشروف کی ہیروپنتی 2،پوسٹرنے پول کھول دیا

ہالی وڈ فلموں کی چربہ سازی بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے کوئی نئی بات نہیں لیکن نقالی کرتے ہوئے وہ ہربار شاید یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اب کچھ نہیں چھپتا، اس لیے ٹائیگرشیروف کی نئی فلم کا پوسٹر آتے ہی تنقید کا نشانہ بن گیا۔

ٹائیگر شروف کی نئی فلم ” ہیروپنتی 2” کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم ہٹ کین اور اسی پرویڈیو گیم سیریزکا چربہ نکلا۔

ایکشن ہیرو ٹائیگر نے اپنی 31ویں سالگرہ کے موقع پر نئی فلم کا پوسٹرآفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پرشیئرکیا تھا لیکن یہ خوشی انہیں تھوڑی مہنگی پڑی کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھتے ہی بوجھ لیا کہ یہ آئیڈیا کہاں سے لیا گیا ہے۔

My first love is back ❤️ action, thrill, like never before! Lets celebrate this one together on the 3rd of december in cinemas 🥳❤️#SajidNadiadwala’s #Heropanti2@khan_ahmedasas @WardaNadiadwala @NGEMovies pic.twitter.com/g9JyMNzhiM

پوسٹرمیں سوٹ بوٹڈ ٹائیگر ہوبہوہٹ مین کے ایجنٹ 47 کا اسٹائل اپنانے کے ساتھ ساتھ 2 عدد گنزبھی اٹھائے ہوئے ہیں۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا ” میرے پہلے پیار کی واپسی، ایکشن تھرل جوپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ”۔

ٹائیگرنے ساتھ فالوورز کو ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ 3 دسمبر کو سینما میں سیلیبریٹ کرتے ہیں۔

اس ٹویٹ کے بعد جہاں اداکارکومداحوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں چربہ سازی پر تنقید بھی خوب کی گئی۔

ہیرو پنتی سال 2014 میں ریلیز ہونے والی ڈیبیو فلم کا سیکوئل ہے جس میں ٹائیگر کے مقابل کیرتی سینن ہیروئن تھیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک طرف سینیٹ انتخابات دوسری طرف ڈالر سستا ہو گیا سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

ایک طرف سینیٹ انتخابات دوسری طرف ڈالر سستا ہو گیا سٹاک ایکسچینج کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

پی ایس ایل2021: کراچی واپسی، پشاورپہلی پوزیشن برقراررکھنے کیلئے پرعزم

پی ایس ایل2021: کراچی واپسی، پشاورپہلی پوزیشن برقراررکھنے کیلئے پرعزم