in

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سخت تنقید پر اداکار کے مداحوں پر برس پڑیں

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سخت تنقید پر اداکار کے مداحوں پر برس پڑیں

سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سخت تنقید پر اداکار کے مداحوں پر برس پڑیں

ممبئی (ویب ڈیسک) آنجہانی بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ اور بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے سشانت کے مداحوں کی جانب سے خود پر تنقید پر پھٹ پڑیں۔

انکیتا لوکھنڈے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران اپنے فالوورز سے بات کررہی تھیں کہ اس دوران سشانت کے مداحوں کی جانب سے ان کےخلاف سخت زبان کا استعمال اور تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، صارفین نے انکیتا کے کپڑوں، ایکٹنگ اور ڈانس پر بھی شدید تنقید کی۔

اپنے خلاف سخت تبصروں کے بعد انکیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کمنٹس سے انہیں کچھ فرق نہیں پڑتا لیکن اس سے ان کے والدین ضرور پریشان ہوتے ہیں، اگر کسی کو میں پسند نہیں تو مجھے فالو مت کریں۔

سشانت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکیتا کا کہنا تھا کہ مجھے کس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے؟ سشانت ہمیشہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتا تھا اور اس نے ایسا کیا،میں اپنے حوالےسے کچھ نہیں بتاؤں گی چاہے میں کتنی ہی اکیلی اور ڈپریشن کا شکار نہ ہوجاؤں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی معاملے کے بارے میں اگر آپ نہیں جانتے کہ اصل میں ہوا کیا تھا تو کسی شخص کے حوالے سے کوئی فیصلہ بھی نہیں کرنا چاہیے۔

انکیتا کا کہنا تھا کہ میں سشانت کے لیے جتنا کرسکتی تھی اس حد تک میں نے ذمہ داری نبھائی، بعد میں اس کے ساتھ جو ہوا میں اس کے ساتھ نہیں تھی پر لوگ مجھے الزام دیتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، اگر آپ سشانت کے مداح ہیں اور اس کے لیے انصاف چاہتے ہیں تو مجھے برا بھلا مت کہیں، اگر کسی کو مجھ سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ مجھے فالو مت کرے اور مجھے نہیں دیکھے، میں کس سے بات کرتی ہوں اور کس سے تعلق رکھتی ہوں یہ لوگوں کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہےکہ گذشتہ سال 14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور سابقہ گرل فرینڈ انکیتا  کا بھی مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

سشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے ان کی موت کے بعد انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے اور  ریا چکرورتی کے رویے کے باعث انکیتا کو مزید یاد کیا کرتے تھے۔دونوں پہلی بار 2009 میں بھارتی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ‘ پویتر رشتہ’ کے سیٹ پر ملے تھے اور پھر دونوں 2016 تک ایک ساتھ رہے پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،مطلوب دہشتگرد گرفتار

آمدن سےزائد اثاثہ کيس:خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آمدن سےزائد اثاثہ کيس:خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع