in

صنم جنگ نے شوہر کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ بتادی جلد امریکہ منتقلی کا امکان

صنم جنگ نے شوہر کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ بتادی جلد امریکہ منتقلی کا امکان

صنم جنگ نے شوہر کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ بتادی، جلد امریکہ منتقلی کا امکان

سورس:   Instagram/jung_sanam

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ صنم جنگ نے اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت دینے کی وجہ بتادی۔ 

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں طلاق سے متعلق وضاحت کی خبروں کے بارے میں سوال پر مارننگ شو  کی میزبان صنم جنگ نےبتایا کہ میں نے اپنی طلاق سے متعلق وضاحت اس لیے کی کیونکہ ہمارے گھر میں ان جھوٹی خبروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو نا شروع ہوگئے تھے اور یہاں تک کہ ساس کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں  کہ کیا  ان کے صاحبزادے  قسام نے دوسری شادی کرلی؟

صنم جنگ نے مزید بتایا  کہ امریکہ میں موجود میرے شوہر کو بھی اس طرح کی کالز گئی جس سے وہ پریشان ہوگئے اور مجھے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے،   جس پر مجھے وضاحت دینی پڑی کیوں کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہورہا تھا، سب کو یہ پریشانی ہے کہ میں اور قسام ساتھ کیوں نہیں رہتے تو اس کی پیچھے بہت لمبی کہانی ہے اور وہ میں بتانہیں سکتی، وہ اپنی جاب کے سلسلے میں وہاں رہتا ہے اور ہم کچھ وقت کےلیے یہاں پر ہیں اور جلد وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پٹرول کی قیمتیں برقرار لیکن حکومت نے ایک اور چیز مہنگی کردی

پٹرول کی قیمتیں برقرار لیکن حکومت نے ایک اور چیز مہنگی کردی

انوشےعباسی کامیڈی شو”اسپورٹس پالٹکس”کی میزبان بن گئیں

انوشےعباسی کامیڈی شو”اسپورٹس پالٹکس”کی میزبان بن گئیں