in

لالی ووڈ کے رانجھااعجازدرانی چل بسے

لالی ووڈ کے رانجھااعجازدرانی چل بسے

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ملکہ ترنم نورجہاں کے سابق شوہر اعجاز درانی 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اداکارہ فردوس کے ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کی لازوال فلم”ہیر رانجھا “میں رانجھا کا کردار نبھانے والے اعجازدرانی طویل عرصے سے علیل تھے۔

اعجازدراني نے 150سے زائد فلموں ميں اداکاری کے جوہر دکھائے، اداکارہونے کے ساتھ ساتھ وہ ہدایتکار اور فلم پروڈیوسربھی رہے۔

سال 1935 میں جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں پیدا ہونے والے اعجاز درانی نے 1956 میں فلم حمیدہ سے بطور ساتھی اداکارکیریئرکاآغازکیا۔ ان کا فلمی کیریئر1956 سے 1984 تک محیط ہے۔

انہوں نے پہلی شادی ملکہ ترنم نور جہاں سے اور دوسری اداکارہ فردوس سے کی تھی لیکن دونوں شادیاں طلاق پرختم ہوئیں۔ ملکہ ترنم سے اعجاز درانی کی 3 بیٹیاں حنا درانی، نازیہ اعجاز خان اور مینا حسن ہیں۔

اعجاز درانی کی نمازجنازہ بعد ازنمازظہرگارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائےگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: پہاڑ کی چوٹی پر موجود تاریخی قلعہ نندنہ

ویڈیو: پہاڑ کی چوٹی پر موجود تاریخی قلعہ نندنہ

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد5لاکھ 46 ہزار371 ہے

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد5لاکھ 46 ہزار371 ہے